کورونا وبا ملک بھر میں کورونا کے مزید 583 رپورٹ

ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار 115 ہوگئی


ویب ڈیسک October 08, 2020
کورونا کا شکار مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے فوٹو: فائل

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 583 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31 ہزار 168 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 61 ہزار 389 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہوگئی ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175، بلوچستان میں 15 ہزار 460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886، اسلام آباد میں 17 ہزار 9 جب کہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کا شکار مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6544 ہوگئی۔ 3 لاکھ 2 ہزار 275 مریض اب تک اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار 115 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں