سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے فواد چوہدری

اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانا ہوں گی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 21, 2020
پاکی داماں کی یہ حکائت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکی داماں کی یہ حکائت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

واضح رہے کہ کیپٹن 19 جنوری کو کراچی میں پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کیا تھا تاہم یہ خبریں آئیں کہ ایسا کرنے کے لیے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا، واقعے کے بعد سندھ پولیس کی اعلی ترین قیادت نے چھٹیوں کی درخواست دے دی تھی تاہم آرمی چیف کے نوٹس لینے اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد آئی جی سندھ سمیت دیگر نے یہ فیصلہ موخر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔