گڈ گورننس مہنگائی اور معیشت ہمارے لئے سب سے بڑے چیلنجز ہیں گورنر پنجاب

ہمیں 5 سال ڈیلیور کرنے دیں، کارکردگی نہ ہوئی تو عوام خود گھر بھیج دیں گے، چوہدری سرور


ویب ڈیسک October 25, 2020
ہمیں 5 سال ڈیلیور کرنے دیں، کارکردگی نہ ہوئی تو عوام خود گھر بھیج دیں گے، چوہدری سرور۔ فوٹو : فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے سب سے بڑے چیلنجز گڈ گورننس، مہنگائی اور معیشت ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت چیلنجز کا شکار ہے، گڈ گورننس، مہنگائی اور معیشت ہمارے لئے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپوزیشن مہنگائی کی کمی اور کرپشن کے خاتمے پر بات کرے، اپوزیشن کہتی ہے آپ کو 2 سال ہوگئے اب گھر جاؤ، ہم کہتے ہیں 5 سال ڈیلیور کرنے دو کارکردگی نہ ہوئی تو عوام خود گھر بھیج دیں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں جب کہ کرپشن پر کمپرومائز نہیں ہوُسکتا اس سے تو ہمارا بیانیہ ختم ہو جائے گا تاہم گورنس اور احتساب کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت ہوُسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن پالیسی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ حکومت، اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ خارجہ پالیسی پر ایک ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا ہم سب کے لئے بڑا چیلنج تھا، امریکا برطانیہ کے وسائل ہم سے 100 گنا زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود ہم وائرس کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمیں احتیاطی تدابیر جاری رکھنی چاہئیں تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، کورونا ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کورونا وال بنائی ہے، اس وائرس کے مقابلے کے لیے میڈیا نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔