بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید 2 زخمی

پاکستان بارہا افغان حکام کے ساتھ موثر بارڈر منیجمنٹ کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، آئی ایس پی آر     


ویب ڈیسک November 03, 2020
پاکستان بارہا افغان حکام کے ساتھ موثر بارڈر منیجمنٹ کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، آئی ایس پی آر     

QUETTA: بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منزکئی سیکٹر ژوب میں سرحدی چوکی پر پیش آیا جس سے فرنٹیئر کور کے جوان نائیک فخر عباس شہید ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔