رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار

عابد علی شیدی ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ترجمان رینجرز


Staff Reporter November 09, 2020
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ڈکیت کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: ریلیز

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس کی مدد سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت عابد علی شیدی عرف ڈاڈا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق عابد علی شیدی ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس میں ملزم کو ساتھی کے ہمراہ منظور کالونی اعظم بستی میں لوٹ مار کی واردات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ رینجرز گرفتار ڈکیت کے ہمراہ فوٹیج میں دکھائی دینے والے اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ڈکیت کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔