یومِ اقبال پر چین اور ایران کا شاعرِ مشرق کو خراج تحسین

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ کہا کہ اقبال عالمِ اسلام کا فخر ہیں، چینی سفیر نے اردو شعر شیئر کیا


ویب ڈیسک November 09, 2020
چینی سفیر اور ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹس میں قومی شاعر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا(فوٹو، فائل)

ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے یوم اقبال پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ‏علامہ اقبال فخر عالم اسلام اور بین الاقوامی شاعر و مفکر کا درجہ رکھتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے لیے جو دردِ دل رکھتے تھے وہ آج عالم اسلام کے لیے درپیش تشویش ہے۔



انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ تمام پاکستانیوں کو یوم اقبال مبارک ہو۔انہوں نے اردو ترجمے کے ساتھ علامہ اقبال کا یہ فارسی شعر بھی ٹوئٹ کیا۔

دل به محبوب حجازی بسته ایم
زین جهت با یکدگر پیوسته ایم

(ترجمہ ہم نے اپنا دل محبوبِ حجازی(حضرت محمد ﷺ سے لگایا ہے) ۔ اس لحاظ سے ہم ایک دوسرے سے وابستہ ہیں)

دوسری جانب یوم اقبال کے موقعے پر حال ہی میں پاکستان میں تعینات ہونے والے چینی سفیر نونگ رونگ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے ان کی تصویر اور شعر بھی ٹوئٹ کیا۔ چینی سفیر نے اردو رسم الخط میں اقبال کا مقبول شعر شیئر کیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں