رومانین موسیقار کی آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد

آصف غفور کے ساتھ ایک بار پھر زبردست سی چائے ساتھ پینے کے لیے بیتاب ہوں، رومانین موسیقار


ویب ڈیسک November 26, 2020
آصف غفور کے ساتھ ایک بار پھر زبردست سی چائے ساتھ پینے کے لیے بیتاب ہوں، رومانین موسیقار۔ فوٹو : ٹوئٹر

رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر آپ کے ساتھ چائے پینے کے لیے بیتاب ہوں۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جن میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی شامل ہیں، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رومانین موسیقار کو بھی پاکستانی چائے بھاگئی

گزشتہ سال رومانیہ کے میوزک بینڈ ایکسینٹ سے تعلق رکھنے والے موسیقار ایڈریئن سینا نے اس وقت کے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں چائے کے لیے مدعو کیا، ملاقات کے بعد ایڈریئن سینا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رومیانیہ سے پاکستان آنے اور میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں