کون ہوگا نیا کپتان پلان بی میں رضوانعماد اور حفیظ شامل

ٹیم مینجمنٹ کوشاداب خان کے بروقت فٹ ہونے کی امید


Saleem Khaliq December 14, 2020
ٹیم مینجمنٹ کوشاداب خان کے بروقت فٹ ہونے کی امید

بابر اعظم اور شاداب خان کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے سیریز میں گرین شرٹس کو نئے کپتان کے تقرر کی ضرورت پڑ سکتی ہے، گوکہ ٹیم مینجمنٹ کو شاداب کے بروقت فٹ ہونے کی امید ہے، البتہ پلان بی میں محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔

رضوان کے ساتھ عبداللہ شفیق اوپننگ کیلیے فیورٹ ہیں،ضرورت پڑنے پر شاہینز کے ذیشان ملک کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق انجری کی وجہ سے بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے نائب شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں،ہیڈ کوچ مصباح الحق عندیہ دے چکے کہ ان کی فٹنس پر کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا،اگر شاداب بروقت ٹھیک نہ ہو سکے تو پھر گرین شرٹس کو نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا، ذرائع کے مطابق محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ میں سے کسی کو ذمہ داری سونپنے پر غور جاری ہے۔

گوکہ مینجمنٹ کوامید ہے کہ شاداب دستیاب ہوں گے لیکن پلان بی کے تحت متبادل کپتان کا بھی سوچا جانے لگا، رضوان فیورٹ نظر آتے ہیں، ان کی زیر قیادت رواں برس خیبرپختونخوا نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل بھی جیتا تھا، اسی طرح عماد نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل 5 کا فاتح بنایا ہے۔

حفیظ کی مصباح سے خاصی دوستی ہے لیکن وہ بورڈ کے منظور نظر نہیں ہیں، دوسری جانب بابرکی عدم موجودگی میں اب پاکستانی ٹیم کو نئے اوپنر کی تلاش ہوگی، فخر زمان پہلے ہی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

یوں اب کیویز کیخلاف نیا اوپننگ پیئر میدان میں اترے گا،ذرائع نے بتایا کہ بابر کی انجری سے قبل ہی محمد رضوان سے اننگز کا آغاز کرانے کا پلان بنا لیا گیا تھا،ان کے ساتھی ممکنہ طور پر عبداللہ شفیق ہوں گے، شاہینز میں شامل ذیشان ملک نے سینئر ٹیم کے پریکٹس میچ میں برق رفتار نصف سنچری بنا کراپنی جانب توجہ مبذول کرا لی،گوکہ وہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل تو نہیں ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر انھیں موقع دیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں