روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالرسے متجاوز

پہلے 100 ملین ڈالر 76 دنوں میں جبکہ اگلے 100 ملین ڈالر محض 28 روز میں وطن پہنچے، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 24, 2020
میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا مشکور ہوں جو ہماری متاعِ عظیم ہیں، وزیراعظم

اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالرسے تجاوزکرگئیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا مشکورہوں جو ہماری متاعِ عظیم ہیں۔ انکی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200 ملین ڈالرسے تجاوزکرگئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلِ زرمیں تیزی آرہی ہے، پہلے 100 ملین ڈالر 76 دنوں میں جبکہ اگلے 100 ملین ڈالر محض 28 روز میں وطن پہنچے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں