فیس بُک نے پیجز ’لائیک‘ کرنے کا آپشن ختم کردیا

ہم پبلک پیجز سے لائکس کا آپشن ختم کررہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کررہے ہیں، کمپنی کا اعلان


ویب ڈیسک January 07, 2021
ہم پبلک پیجز سے لائکس کا آپشن ختم کررہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کررہے ہیں(فوٹو، فائل)

فیس بک نے معروف و عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو ''لائیک'' کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بدھ کو جاری ہونے والی کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق فن کاروں ، عوامی سطح پر مقبول شخصیات اور برانڈز وغیرہ کے فیس بُک صفحات پر سے ''لائیک'' کرنے کا آپشن ختم کیا جارہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پبلک پیجز کے نئے ڈیزائن کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعے صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ کرسکیں گے اور اسی طرح شخصیات بھی اپنے فینز اور فالوورز سے رابطہ رکھ سکیں گی۔

فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں پیجز کے نئے ڈیزائن سے متعلق کہا ہے کہ ہم پبلک پیجز سے لائکس کا آپشن ختم کررہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں