خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات کے بھائی ڈاکٹر سلیم کی پراسرار ہلاکت

ڈاکٹر سلیم کی جلی ہوئی لاش گھر سے برآمد ہوئی


ویب ڈیسک January 30, 2021
ڈاکٹر سلیم کی جلی ہوئی لاش گھر سے برآمد ہوئی

ملتان میں گزشتہ ہفتے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی ڈاکٹر سلیم اپنے گھر کے کچن میں مردہ پائے گئے۔ ابتدائی طور پہ موت کی وجہ آگ لگنا بتائی جارہی ہے.

گزشتہ دنوں ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کا واقعہ پیش آیا تھا اور اب ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سلیم کی جلی ہوئی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ ملتان کے علاقے سخی سلطان کالونی گھر میں ڈاکٹر سلیم محب کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس تھانہ صدر نے ڈاکٹر سلیم محب کی بیوی ڈاکٹر رخسانہ کی مدعیت میں 174 کی رپورٹ درج کرلی جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، میرے خاوند کو کورونا تھا جو 3 روز پہلے ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، وہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد بختاور امین ہسپتال میں بطور لیکچرار جاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مسیحا کی خودکشی، خطرے کا الارم

ڈاکٹر رخسانہ نے بتایا کہ ہم نے ایک گھر سخی سلطان کالونی مکان نمبر 46 بی میں بنا رکھا ہے، میرے خاوند 3 بجکر 45 منٹ پر سخی سلطان کالونی گھر میں گئے تھے، ان کا نمبر مسلسل بند ملا تو ہمسائے شیخ حامد ندیم کو کال کر کے پتہ کرنے کا کہا، حامد ندیم نے فون پر کہا گھر میں جلنے کی بو آ رہی ہے، کچن میں دیکھا تو سلیم محب کی جلی ہوئی لاش ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر نے اکلوتی ڈاکٹر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر صاحب کو کورونا تھا اور گزشتہ چار ماہ سے علاج چل رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں