موبائل فون پر غیر اخلاقی مواد بھیجنے والا ملزم گرفتار

معراج ناظم آبادکے رہائشی کی اہلیہ کوکال کر کے تنگ کر رہا تھا، پولیس


Staff Reporter February 15, 2021
گرفتاری کے بعدملزم نے شہری سے معافی مانگ لی،مقدمہ درج نہیں کیا (فوٹو، فائل)

سائٹ ایریا پولیس نے موبائل فون پر غیر اخلاقی مواد بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقہ سائٹ اے پولیس کو ناظم آباد ایک نمبر کے رہائشی زاہد عالم نے تحریری درخواست دی تھی کہ ایک موبائل فون نمبرسے اس کی اہلیہ کے نمبر پر مسلسل فون کرکے تنگ کیا جارہا ہے،اس نے کال کرنے والے شخص کومنع کیا لیکن وہ باز نہیں نہ آیا اور اہلیہ کو تنگ کررہا ہے اورغیراخلاقی مواد بھی بھیج رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحریری درخواست کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معراج کو گرفتار کرلیا جونارتھ کراچی کا رہائشی ہے، گرفتاری کے فوری بعد ملزم نے نہ صرف پولیس بلکہ متاثرہ شہری سے بھی معافی مانگی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پرمقدمہ درج نہیں کیاگیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں