کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب

کامیاب آپریشن ہوچکا اور اب جولین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر


کامیاب آپریشن ہوچکا اور اب جولین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر (فوٹو : انٹرنیٹ)

KARACHI: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا اپینڈیکس کا آپریشن کامیاب ہوگیا جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان کے مطابق وہ تکلیف میں مبتلا ہوکر گزشتہ روز نجی اسپتال جا پہنچے تھے، فیلڈنگ کوچ کو اچانک اپینڈکس کا درد اٹھا تھا، درد میں شدت پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے اور اب جولین فاؤنٹین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔