وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینےکا فیصلہ کرکے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے فردوس عاشق

ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا،فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک March 04, 2021
تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر شکست کے بعد اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کرکے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں صوبائی اسمبلیوں میں بڑا سیٹ اپ نہیں ہوا تاہم اسلام آباد کی جنرل سیٹ پر خلاف توقع پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی جیت گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں