سعودی دارالحکومت ریاض میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ

ڈرون حملے کے نتیجے میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی


ویب ڈیسک March 20, 2021
ڈرون حملے کے نتیجے میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو : فائل

دارالحکومت ریاض میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں آگ بجھادی گئی جب کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر راکٹ حملہ

سعودی وزیر توانائی نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات اور شہریوں کے خلاف ہونے والے بزدلانہ حملوں میں صرف سعودی ریاست ہی ہدف نہیں بنتی بلکہ بین الاقوامی معیشت، تیل کی ترسیل میں استحکام سمیت عالمی امن بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

حوثی باغیوں نے حملے کہ زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ڈرونز نے ریاض میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا جب کہ دوسری جانب آئل ریفائنری پر ہونے والے حملوں کی امریکا، فرانس، مصر اور اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی شہر جدہ میں بندرگاہ کے قریب سب سے بڑی آئل کمپنی کی تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں نے راکٹ داغا تھا جس سے ایک آئل ٹینک ٹوٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں