اداکارہ کیرتی سینن کی ورون دھون کو ندی میں دھکا دینے کی ویڈیو وائرل

ورون دھون ندی کے کنارے پر کھڑے ہوتے ہیں اور کیرتی سینن پیچھے سے آکر انہیں دھکا دیتی ہیں


ویب ڈیسک April 01, 2021
ورون دھون اور کیرتی سینن فلم ’’بھیڑیا‘‘ میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں فوٹوفائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن کی ساتھی اداکار ورون دھون کو ندی میں دھکا دینے کی ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکار ورون دھون اور کیرتی سینن فلم ''دل والے'' کے بعد ایک بار پھر اپنی اگلی فلم کے لیے اکھٹا ہوئے ہیں۔ اس بار دونوں فلم ''بھیڑیا'' میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں اور اس وقت دونوں شمالی بھارت کے علاقے اروناچل پردیش میں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

ورون دھون کے ایک فین پیج نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جہاں ورون اور کیرتی اپنی فلم کی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی ساتھ خوب مستی مذاق بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون دھون ندی کے کنارے پر تھوڑا اونچائی پر کھڑے ہیں اور کیرتی سونن پیچھے سے آکر انہیں ندی میں دھکا دیتی ہیں۔ ورورن دھون جیسے ہی ندی میں گرنے والے ہوتے ہیں کیرتی انہیں فوراً پکڑلیتی ہیں اور اس طرح وہ پانی میں گرنے سے بچ جاتے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNFmPGshWXD/"]

واضح رہے کہ فلم ''بھیڑیا'' ہارر کامیڈی فلم ہے جس میں ورون دھون اور کیرتی سونن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔