مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر فائرنگ 4 فوجی اہلکار ہلاک

جوابی کارروائی میں 50 سے زائد حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، ترجمان یو این امن مشن


ویب ڈیسک April 03, 2021
مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 13 ہزار فوجی تعینات ہیں، فوٹو: فائل

افريقی رياست مالی ميں تعينات اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فوجي اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ریاست مالی کے شمالی شہر اگيولہوک ميں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستوں پر درجنوں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، امن دستوں نے بھی سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا، دونوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستوں کی خاتون ترجمان نے دعوی کيا کہ امن دستے کے قافلے پر حملہ آوروں کی تعداد 100 سے 120 کے درميان تھی جو جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ جوابی کارروائی میں 50 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے۔

تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں اس نوعیت کی کارروائیاں القاعدہ اور داعش سے منسلک مقامی گروہ کرتے ہيں۔

واضح رہے کی افریقی رياست مالی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث اقوام متحدہ کے 13 ہزار کے قريب امن فوجی تعينات ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں