کورونا میں تیزی ایکسپو سینٹر میں قائم آئسولیشن سینٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے


Staff Reporter April 30, 2021
ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے . فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھلونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس پر ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 26 اپریل 2021 کو وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے قائم آئی سی یو اور ایچ ڈی یو پر مشتمل فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کورونا کیسز میں کمی؛ ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم آئسولیشن سینٹر بند

واضح رہے مارچ کے ابتدائی دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا، جس میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔