لاک ڈاون اورٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث 10 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

آخری دسویں عید اسپیشل ٹرین 12، مئی کو کراچی سے ملتان کے درمیان چلائی جائے گی


Bilal Ghori May 07, 2021
روزانہ کی بنیاد پر روٹین کی ٹرینیں بھی چلتی رہے گی۔

WASHINGTON: ریلوے حکام نے لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن کی 10 عید ااسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو آج 7 مئی سے 12 مئی تک چلائی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے 10 عید اسپیشل اپ اور ڈاؤن کی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے عید ااسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج 7 مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے چار، چار آپ ڈاؤن کی عید ااسپیشل ٹرین چلے گی، نویں عید ااسپیشل ٹرین 11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی۔

آخری دسویں عید اسپیشل ٹرین 12، مئی کو کراچی سے ملتان کے درمیان چلائی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر روٹین کی ٹرینیں بھی چلتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔