مانسہرہ میں پک اپ وین اورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

گلیات کا رہائشی ظہیرعباس شدید زخمی حالت میں ہے جسے ایبٹ آباد ریفرکردیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 07, 2021
گلیات کا رہائشی ظہیرعباس شدید زخمی حالت میں ہے جسے ایبٹ آباد ریفرکردیا گیا ہے

اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب پک اپ اورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مانسہرہ میں اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب پک اپ اورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کوریسکیو 1122 اہلکاروں نے بفہ اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ارسلان ولد انور بلڈھیرہری پور، اسد علی سکنہ چکوال، ناصر علی ولد خورشید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔ گلیات کا رہائشی ظہیرعباس شدید زخمی حالت میں ہے جسے ایبٹ آباد ریفرکردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔