آرمی چیف کی یوکرینی وزیراعظم سے ملاقات دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوکرینی وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 20, 2021
یوکرینی وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر یوکرین پہنچ گئے جہاں انہوں نے یوکرینی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر یوکرین پہنچ گئے اس موقع پر آرمی چیف نے یوکرینی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف کی یوکرین کے وزیربرائے صنعت سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یوکرینی وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



آرمی چیف نے یوکرینی وزیردفاع اور یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف کو وزارت دفاع پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار، تربیت، انسداد دہشتگردی اور انٹیلجنس کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک بامقصد تعلقات کو وسعت دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں