اڈیالہ جیل میں قیدیوں حوالاتیوں اور عملے کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

2744 قیدیوں کو ابھی مزید ویکسین لگنا ہے، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل


ویب ڈیسک May 27, 2021
اڈیالہ جیل کے 77 افسران و اہلکاروں اور وہاں مقیم 2 خاندانوں کو کورونا ویکسین لگوائی گئی ہے فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں قیدیوں، حوالاتیوں اور عملے کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راوالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں، حوالاتیوں اور عملے کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری اعجاز اصغر کی ہدایت پر کی جانے والی ویکسینیشن کے دوران اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 217 قیدیوں کو پہلی اور 191 کو دو ڈوزیں لگائی گئیں۔ اسی طرح 50 سال تک کے 76،چالیس سال تک 74 اور تیس سال سے زائد 146 قیدیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ جیل میں تعینات 77 افسران و اہلکاروں میں 2 فیمیلز کو کورونا ویکسین لگوائی گئی ہیں۔

سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری اعجاز اصغر کا کہنا ہے کہ جیل میں قید باقی قیدیوں کو بھی ویکسین لگوانے کا عمل جاری ہے، 2 ہزار 7 سو 44 قیدیوں کو ابھی مزید ویکسین لگنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں