کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستان آمد کا انکشاف

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی دستاویزات کے ہمراہ پاکستان آمد کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک May 28, 2021
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی دستاویزات کے ہمراہ آمد کا نوٹس لے لیا۔ فوتو: فائل

کیٹگری سی ممالک سے جعلی دستاویزات پر مسافروں کے پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی کیٹیگری ممالک سے ٹیمپرڈ دستاویزات پر کچھ مسافروں نے پاکستان کا سفر کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایئرلائنز کو وارننگ لیٹر جاری کردیےجس میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا پابندیوں سے استثنیٰ کی جعلی دستاویزات پر سفر کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

سی اے اے نے کہا کہ کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد اتھارٹی کی اجازت سےمشروط ہے، آئندہ ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ کی حامل دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام آپریٹرز کو ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات سے ملک میں کورونا کے پھیلاو کے خلاف مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ اور وائرس منتقلی کے سنگین خطرات ہیں۔

مزید کہا گیا کہ کیٹگری سی کے مسافروں کی پاکستان آمد کے لئے جاری استثنیٰ کی متعلقہ حکام سے تصدیق پر ہی دستاویزات قبول کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں