پی سی بی کا پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم دو، روز تاخیر کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی


ویب ڈیسک June 01, 2021
پاکستانی کرکٹ ٹیم دو، روز تاخیر کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل 6 پاکستانی بقیہ 20 میچز پر بریفینگ دی۔ فرنچائزز کو بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اب 23 کی بجائے 25 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوگی، انگلینڈ روانگی میں 2 روز کی تاخیر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں ڈبل ہیڈرز کی تعداد کم کرنے میں مدد کرے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 اب 20 جون کے بجائے 24 جون کو ختم ہوگا۔ فرنچائزز مالکان کو بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو اب دبئی میں آئسولیشن کررہا ہے۔

اس سے قبل ابوظہبی حکام نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو ممبر کو ہوٹل سے نکال دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں