افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک

ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ حملہ طالبان کی کارروائی ہے، افغان سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک June 06, 2021
ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ حملہ طالبان کی کارروائی ہے، افغان سیکیورٹی حکام فوٹو: فائل

افغان صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچنگ بھی جاری ہے۔

گورنر بدغیس کے مطابق ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ حملہ طالبان کی کارروائی ہے تاہم طالبان سمیت ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک بھر میں بم دھماکوں اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔