حد سے زیادہ سامان کے باعث ٹریک پر بوجھ پڑا ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشاف

ثبوت مٹانے کے لئے لیگج وین کو ملتان ڈیویژن میں کاٹ کر لاہور کے بجائے فیصل آباد بھجوا دیا گیا، رپورٹ میں انکشاف


ویب ڈیسک June 12, 2021
حادثے کی شکار لیگج وین کو سی ای او کے حکم کے باوجود حادثہ کی جگہ پر سیل نہیں لگائی گئی، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

ملت اور سرسید ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔

ڈہرکی کے قریب رتی ریلوے اسٹیشن پر ملت اور سرسید ایکسپریس ٹرین حادثے کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے لانے والی لیگج وین کا روٹ سی ای او کے احکامات کے باجود تبدیل کرکے ردوبدل کیے جانے کی رپورٹ ایکسپریس نیوز کو مل گئی ہے۔ گریڈ21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے حادثہ لیگج وین میں بک کیے گےے سامان کی ایگزمینشن کرنے سے قبل کسی دوسرے اسٹیشن پر بھجوا کر ثبوت مٹانے کے حوالے سے رپورٹ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چیرمین ریلوے کو بھجوادی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ ڈویژنل افسران نے حقائق چھپانے کے لئے لیگج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان بک کیا، ڈپٹی ڈی ایس سکھر اصغر بھٹو اور ڈویژنل میکینکل انجینئر محمد ثقلین نے سی ای او کو لیگج وین میں زیادہ سامان ہونے اور سیل نہ لگانے کی اطلاع دی، لیگج وین میں زیادہ سامان بک ہونے پر افسران نے ثبوت مٹانے کےلئے لیگج وین کا روٹ تبدیل کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرین حادثہ ریلوے پٹری یا ٹریک کی ویلڈنگ ٹوٹنے سے پیش آیا

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ملت ایکسپریس ٹرین کی لیگج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان لوڈ کیا، لیگج وین کو مکمل سیل ہی نہیں لگائی گی تھی، لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کی شکار لیگج وین کو سی ای او کے حکم کے باوجود حادثہ کی جگہ پر سیل نہیں لگائی گئی، حادثات کی تحقیقات میں معاون ثابت ہونے والی لیگج وین میں سامان کو چیک کرنے کے لئے متعلقہ وین کو لاہور ڈویژن بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن پرسرار طریقے سے لیگج وین کو ملتان ڈیویژن میں کاٹ کر لاہور کی بجائے فیصل آباد بھجوا دیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 55 افراد جاں بحق

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 2.1 ٹن سامان لیگج وین میں بک ہونا چاہیے، ملت ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لگی لیگج وین کو چیک کرنے کا مقصد مقررہ کردہ قوانین سے زیادہ سامان تو بک نہیں تھا، حقائق چھپانے اور احکامات کو نہ مانتے ہوئے لیگج وین کو لاہور کی بجائے فیصل آباد بھجوادیا گیا، امکان ہے حد سے زیادہ اوور لوڈ سامان کو نکال دیا گیا ہے، ثبوت مٹانے کےلئے متعلقہ ڈویژنل آفسران نے احکامات ہوا میں اڑادئیے، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان حالات میں کی گئی تفتیش قابل اعتبار اور قابل قبول نہیں ہو سکتی، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے شکوک کا اظہار ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ وزیر ریلوے اور چیرمین ریلوے کو بھجوادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں