کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی 1019 میں وائرس کی تشخیص

ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 41726 ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک June 14, 2021
8 لاکھ 78 ہزار 740 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اب اس وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.59 فیصد تک آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 39 ہزار 214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.59 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 78 ہزار 780 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 34 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 41 ہزار 726 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 676 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکسی نیشن کی قومی مہم بھی جاری ہے، گزشتہ روز تک ملک بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار 402 افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ جن میں سے 28 لاکھ 83 ہزار سے زائد کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں جب کہ 54 لاکھ 39 سے زائد افراد کو ایک خوراک لگادی گئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں