اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ سدِباب کے لیے جینو سیکوینسنگ بڑھانے کا پلان تیار

ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور جلد تشخیص کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کواین سی او سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 11, 2021
ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور جلد تشخیص کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کواین سی او سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔(فوٹو:اے ایف پی)

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے 27 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا۔

قومی ادارہ برائے صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس کے 27 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں کچھ کیسز بنی گالہ اور سیکٹر جی الیون ٹو میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا، خصوصاً ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جب کہ راولپنڈی میں بھی ڈیلٹا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈیلٹا وائرس کی روک تھام اور جلد تشخیص کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اور ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ (geno sequencing) بڑھانے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور جلد تشخیص کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کو کل این سی او سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ جینو سیکوینسنگ کے لیے قومی ادارہ برائے صحت اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جینو سیکوینسنگ کے لیے مختلف اسپتالوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اسلام آباد کے اسپتالوں میں جینو سیکوینسنگ شروع کی جائے گی، کیوں کہ ڈیلٹا وائرس اب مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں