نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19  پیسے فی یونٹ کمی  کی منظوری دے دی

قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک August 06, 2021
قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، نوٹیفکیشن . فوٹو:فائل

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکشین کے مطابق سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا، جب کہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل اسپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔