زرعی تحقیقاتی سینٹر سے لاکھوں روپے کا لہسن بیج چوری

چوری شدہ لہسن پرائیویٹ لوگ تین سے چار ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں، ذرائع


حسیب حنیف September 13, 2021
چوری شدہ لہسن پرائیویٹ لوگ تین سے چار ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

قومی زرعی تحقیقاتی سینٹر سے لاکھوں روپے کا لہسن بیج چوری ہو گیا۔

لاکھوں روپے کا لہسن کا بیج قومی زرعی تحقیقاتی سینٹر سے گارڈز کی موجودگی میں چوری ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے چوری شدہ لہسن پرائیویٹ لوگ تین سے چار ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں، گزشتہ سال بھی ایسے ہی لہسن چوری ہوا تھا لیکن ابھی تک معلوم نہ ہو سکا کہ اس چوری کا کیا بنا؟

اس سلسلے میں ایکسپریس نے ڈی جی قومی زرعی تحقیقاتی مرکز سبطین شاہ سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا اعلی سطحی کمیٹی بنا دی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں