اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے عثمان بزدار

پارلیمنٹ میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور مچانا ان کی مایوسی ظاہر کرتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک September 14, 2021
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور اپوزیشن کے احتجاج پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سےخطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہرہے، پارلیمنٹ کے 3سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی -

عثمان بزدار نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔ نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سےخطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہرہے، صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے، اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں