ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان گرفتار

ایک ملزم کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل اور دوسرے ملزم کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا


ویب ڈیسک September 17, 2021
ایک ملزم کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل اور دوسرے ملزم کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا

پولیس نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکراےآئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنےوالے ملزم محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے ملزم صلاح الدین کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا۔ ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی کےتحویل میں ہیں جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کار پر فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق

ملزمان پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ فائرنگ سے اےآئی جی سجاد افضل زخمی جبکہ بھائی نعمان جاں بحق ہواتھا۔ اے آئی جی کی گاڑی پر 10 ستمبرکو راولپنڈی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں