حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ

سینیٹ کا اجلاس 14 اکتوبر بروز جمعرات شام 4 بجے ہوگا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی روز 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 12, 2021
پارلیمنٹ میں ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا، بابر اعوان فوٹو: فائل

حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے پر غور کیا گیا، اس حوالے سے بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت ہوئی۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کر دی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس 14 اکتوبر بروز جمعرات شام 4 بجے ہو گا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی روز 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ جن میں ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں