بختاور بھٹونے اپنے بیٹے میر حاکم کی پہلی تصویر شیئر کردی

تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور نے بتایا کہ یہ تصویر جب کہ ہے جب ان کے بیٹے کو دنیا میں آئے ایک ہفتہ ہوگیا تھا


ویب ڈیسک November 03, 2021
تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور نے بتایا کہ یہ تصویر جب کہ ہے جب ان کے بیٹے کو دنیا میں آئے ایک ہفتہ ہوگیا تھا فوٹوسوشل میڈیا

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور کے ساتھ ان کے شوہر محمود چوہدری نے بھی یہی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور نے بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ان کے بیٹے کو دنیا میں آئے ایک ہفتہ ہوگیا تھا۔ تصویر میں ننھا حاکم جس بستر پر لیٹا ہوا ہے اس کے اوپر اس کا نام بھی درج ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور یہ خوشخبری انہوں نے اگلے دن یعنی 11 اکتوبر کو سب کے ساتھ شیئر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔