نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو وارننگ جاری

عدالت کا پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم


ثاقب بشیر November 06, 2021
عدالت کا پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے رویے کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اہم احکامات دے دیے۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو وارننگ جاری کردی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تین نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

عدالت نے تین نومبر کی پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے اختیار کئے گئے رویے کو درست کرنے کا حکم دے دیا ۔ تحریری حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ اگر ملزم نے رویہ درست نا کیا توویڈیو لنک کے ذریعے ملزم کی حاضری شروع کردیں گے۔

ملزم نے تین نومبر کی سماعت کے دوران غل غپاڑہ کیا اور عدالتی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی،پولیس انسپکٹر نے پولیس جوڈیشل گارڈ کے ساتھ ظاہر جعفر کے رویے کی رپورٹ دی، دس نومبر کو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔