بنگلادیش سے سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی، حفیظ کی جگہ افتخار احمد شامل


Sports Reporter November 08, 2021
ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی، حفیظ کی جگہ افتخار احمد شامل

بنگلا دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ ورلڈکپ ریزورز خوشدل شاہ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی 18رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، سابق آسٹریلوی کرکٹر کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)،شعیب ملک، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

اسپورٹ اسٹاف

منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (بولنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر) کے طور پر ساتھ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں