پاکستان اور انگلینڈ کی ملتوی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ پاکستان آکر چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے


Muhammad Yousuf Anjum November 08, 2021
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ کل لاہور پہنچ رہے پیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتوی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ اینٍڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹوم ہیرسن پی سی بی حکام سے بات چیت کے لیے کل صبح لاہور پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ اینٍڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹام ہیرسن کی لاہور آمد کی تصدیق کردی۔

پروگرام کے مطابق ٹوم ہیرسن کل دوپہر پی سی بی سربراہ رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے، اس دوران بورڈز سربراہان ایک ساتھ کھانا کھائیں گے جب کہ رات کو ٹوم پیرسن کی لندن روانگی کا پلان طے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔