چینی بحران کی ذمے دار حکومت ہے شبلی فراز کا اعتراف

پی ڈی ایم کا آغاز بھی رسوائی ہے اور انجام بھی رسوائی ہے، شبلی فراز


ویب ڈیسک November 08, 2021
پی ڈی ایم کا آغاز بھی رسوائی ہے اور انجام بھی رسوائی ہے، شبلی فراز۔(فوٹو: فائل)

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمے دار ہم ہیں۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمے دار ہم ہیں، ہماری حکومت کے لیے صرف مہنگائی چیلنج ہے، اپوزیشن میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ حکومت کو ٹف ٹائم دے سکے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا آغاز بھی رسوائی ہے اور انجام بھی رسوائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں