الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان کو دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم


ویب ڈیسک November 09, 2021
چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان کو دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات، کونسل بنانے کا پلان بشمول نقشہ جات اور نوٹی فیکشنز فراہم کیا جائے، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو 2 ہفتے میں فراہم کی جائیں، بصورت دیگر الیکشن کمیشن 6 دسمبر سے بلوچستان میں حلقہ بندی کے عمل کا آغاز کر دے گا۔

فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا متعلقہ دفتر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندی کی منصوبہ بندی شروع کر دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں