گلین فلپس چوکا بچانے کی کوشش میں باؤنڈری وال سے ٹکرا کر گر پڑے

فزیو نے انھیں میدان میں طبی امداد دی،انھوں نے فیلڈنگ جاری رکھی۔


Sports Reporter November 11, 2021
فزیو نے انھیں میدان میں طبی امداد دی،انھوں نے فیلڈنگ جاری رکھی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

کیوی فیلڈر گلین فلپس چوکا بچانے کی کوشش میں باؤنڈری وال سے ٹکرا کر گر پڑے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں کیوی فیلڈر گلین فلپس چوکا بچانے کی کوشش میں باؤنڈری وال سے ٹکرا کر گر پڑے تاہم شدید زخمی ہونے سے محفوظ رہے،فزیو نے انھیں میدان میں طبی امداد دی،انھوں نے فیلڈنگ جاری رکھی۔

دوسری جانب کین ولیمسن نے شاندار ڈائیونگ کیچ سے خطرناک جونی بیئراسٹو کی اننگز 13رنزپر تمام کردی۔

انگلش اوپنر کے ایڈم ملن کی گیند پر اسٹروک پر کور میں موجود کیوی کپتان نے ڈائیو لگاتے ہوئے گیند اچک لی،تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے کے بعد کیچ درست قرار دیا گیا اور جارح مزاج انگلش اوپنر کو میدان بدر ہونا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔