5 سال بعد خود کو ایک ماں اور بیوی کے روپ میں دیکھ رہی ہوں کنگنا رناوت

میرے لائف پارٹنر کے بارے میں لوگ جلد جان جائیں گے، کنگنا رناوت


ویب ڈیسک November 11, 2021
میں ہمیشہ عزت حاصل کرنا چاہتی تھی، کنگنارناوت فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اعزاز پدماشری حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا رنا وت نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص آگیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر شادی کرنا اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک بیوی اور ماں کے طور پر دیکھتی ہیں۔ اور یقیناً ایک ایسے شخص کے طور پر جو نئے ہندوستان کے وژن میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔ انٹرویو کے دوران جب کنگنا سے ان کے لائف پارٹنر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا لوگ جلد ہی جان جائیں گے۔

حال ہی میں کنگنا رناوت کو پدماشری ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا بہت پہلے کی بات ہے جب میں نے کیریئر کی شروعات کی تھی، ایک سوال مجھے بہت پریشان کرتا تھا، میں خود سے پوچھتی تھی کچھ لوگوں کو دولت چاہئے، کچھ کو پرستار، کچھ لوگ شہرت کی تلاش میں ہیں اور کچھ کو صرف توجہ چاہئے۔ میں کیا چاہتی ہوں؟

میں نے ہمیشہ ایک بچی کے طور پر جاناتھا کہ میں عزت حاصل کرنا چاہتی ہوں اور یہی میرا خزانہ ہے۔ اس تحفے کے لیے ہندوستان کا شکریہ۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اداکار ارجن رامپال اور دیویا دتا کے ساتھ فلم ''دھاکڑ'' میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم ''تیجس'' میں بھی کام کررہی ہیں جس میں وہ ایئر فورس پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔