شاداب خان نے شاندار کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا

شائقین اور مبصرین اس شاندار کوشش پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے


Sports Reporter November 21, 2021
شائقین اور مبصرین اس شاندار کوشش پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: شاداب خان کے شاندار کیچ نے نجم الحسن شانتو کا قصہ تمام کردیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیشی بیٹسمین اچھی فارم میں نظر آرہے تھے، انہوں نے دوسرے اینڈ سے گرنے والی وکٹوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 40رنز اسکور کرلیے تھے کہ شاداب خان کی گیند کو ڈرائیو کیا۔

اسپنر نے اپنی بائیں جانب ڈائیو لگاتے ہوئے گیند پر قابو پالیا،شائقین اور مبصرین اس شاندار کوشش پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں