بھارتی کرکٹ ٹیم کو کھانے میں صرف حلال گوشت دیا جائے بھارتی بورڈ کی ہدایت

کھانے میں کسی بھی صورت گائے یا پورک کی کوئی بھی ڈش نہیں ہونی چاہیے، بھارتی بورڈ


ویب ڈیسک November 23, 2021
کھانے میں کسی بھی صورت گائے یا پورک کی کوئی بھی ڈش نہیں ہونی چاہیے، بھارتی بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے مینو کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو کھانے میں صرف حلال گوشت دیا جائے۔

بھارت اور نیوزلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 25 نومبر سے کھیلی جائے گی تاہم ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی میڈیا کے ہاتھوں ہوٹل میں ٹیم کے کھانے کا مینو ہاتھ لگ گیا ہے جس میں واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھانے میں کسی بھی صورت گائے یا سور کے گوشت کی کوئی بھی ڈش نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ مینو میں مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیگر گوشت کی ڈشز بھی حلال فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |