عراق میں داعش کے بم حملے میں 5 کرد فوجی اہلکار ہلاک

کرد فوجی جیسے ہی زخمی ساتھیوں کو مدد پہنچے بم دھماکا ہوگیا


ویب ڈیسک November 28, 2021
داعش حملے میں 4 کرد فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عراق میں گھات لگائے داعش جنگجوؤں نے کرد فوج پر بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے عراق کی خود مختار ریاست کردستان میں کرد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کرد فوجیوں کو پیش مرگہ کہا جاتا ہے، پیش مرگہ کے ترجمان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ پہلے داعش جنگجوؤں نے فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

کرد فوجی اپنے زخمیوں ساتھیوں کی مدد کو پہنچے، داعش جنگجوؤں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اُڑادیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عراقی اور اتحادی افواج نے ملک سے داعش کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب بھی دور دراز علاقوں میں روپوش داعش جنگجو اپنے ٹھکانوں سے نکل کر گوریلا کارروائیاں کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں