کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین

مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی تھی، والد کو غلط فہمی ہوگئی، لڑکی کا عدالت میں بیان


کورٹ رپورٹر November 30, 2021
مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی تھی، والد کو غلط فہمی ہوگئی، لڑکی کا عدالت میں بیان (فوٹو: فائل)

ANKARA: سچل کے علاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملیر کورٹ نے لڑکی کے بیان کے بعد ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو 16 سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، ٹک ٹاکر ہدیٰ بتول مبین کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی تاہم والد نے غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کروایا۔

16 سال ٹک ٹاکر ہدی بتول کے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں درج تھا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے اغوا کے مقدمے میں ہدی بتول کو کورنگی قیوم آباد سے بازیاب کروایا تھا۔ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مبین نامی ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا۔ لڑکی کے بیان کے بعد عدالت نے ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں