عمران خان وزیراعظم ہاؤس جاتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے بچوں سے ملاقات

وزیراعظم نے گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں


ویب ڈیسک December 07, 2021
وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔



عمران خان نے گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔