انتہا پسند ہندوؤں نے عیسائیوں کی مقدس کتابوں کو نذرآتش کردیا

مشتعل ہندوؤں نے عیسائی مبلغین کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا


ویب ڈیسک December 12, 2021
مشتعل ہندوؤں نے عیسائی مبلغین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، فوٹو: ٹوئٹر

QUETTA: بھارتی ریاست کرناٹک میں جنونی ہندوؤں نے عیسائی مبلغین پر تشدد کے بعد ان کی مقدس کتابوں کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں مذہبی فسادات کے باعث کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ مشتعل افراد نے گھر گھر اپنے مذہب کی دعوت دینے کے لیے آنے والے عیسائی مبلغین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جنونی ہندوؤں نے نہ صرف عیسائی مبلغین کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ عیسائیوں کی مقدس کتابوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ تاحال اس واقعے پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

مشتعل افراد نے مقدس کتاب کو جلانے کا اعتراف کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کئی بار ان مبلغین کو کتابوں کی تقسیم اور عیسائی مذہب کے پرچار سے منع کیا ہے لیکن یہ باز نہیں آئے۔

جنونی ہندوؤں نے عیسائی مبلغین پر زور زبردستی سے ہندوؤں کا مذہب تبدیل کرانے کا الزام بھی عائد کیا تاہم عیسائی مبلغین کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں اقلیتوں کو قتل کرنے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے لیے کبھی گاؤ ماتا رکھشا تو کبھی مذہب کی تبدیلی کا بے بنیاد الزام عائد کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں