سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر کامران اکمل پی ایس ایل سے دستبردار

مجھے سلور کیٹیگری میں منتخب کرنے سے بہتر ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیں، کرکٹر


Sports Desk December 13, 2021
مجھے سلور کیٹیگری میں منتخب کرنے سے بہتر ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیں، کرکٹر (فوٹو : نیوز ایجنسی)

PESHAWAR: سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر کامران اکمل بھڑک اٹھے جب کہ بطور احتجاج پی ایس ایل سے ہی دستبردار ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کیلیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کی خدمات سلور کیٹیگری میں حاصل کیں، جس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر لیگ سے ہی احتجاجاً دسبردار ہوگئے۔

انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی، مجھے سلور کیٹیگری میں منتخب کرنے سے بہتر ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیں، میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں