جان ابراہم کا انسٹا گرام ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا

انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اداکار کی تمام تصاویر اور ویڈیوز سمیت پروفائل پکچر بھی غائب ہے


ویب ڈیسک December 14, 2021
انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اداکار کی تمام تصاویر اور ویڈیوز سمیت پروفائل پکچر بھی غائب ہے - فوٹو:فائل

AYUBIA: بالی وڈ کے اداکار جان ابراہم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جان ابراہم کو سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔ اداکار نے آج اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں جبکہ پروفائل پکچر بھی ہٹا دی۔

دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ جان ابراہم کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔ اداکار کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اداکار کو انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ، کریتی سنون، رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا سمیت بڑی فلمی شخصیات نے فالو کر رکھا ہے۔ جان ابراہم کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ 70 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ جان ابراہم کو آخری دفعہ اسکرین پر فلم 'ستیا میوا جیاتی 2' میں دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔