ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 700 اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 910 روپے ہوگئی


Staff Reporter December 14, 2021
(فوٹو : فائل)

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود ملکی منڈی میں سونے کا بھاؤ کم ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1785 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 910 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں